
کراچی(نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام )الخدمت کے شعبہ جات اورپروگرام منیجرزکا اجلاس گزشتہ روز ہیڈ آفس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں الخدمت کے تمام
پروگروامزاور شعبہ جات کی 2021کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اوررواں برس کے اہداف پرغوروخوض کیا گیا ۔
اجلاس کی صدارت چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کی ۔اجلاس میں ایگزیکٹوڈائریکٹر راشد قریشی، الخدمت کے تمام پروگرامزو شعبہ جات کے منیجرز اورسینئر منیجرزنے شرکت کی ۔اجلاس میںالخدمت کے پروگرامز صاف پانی ،صحت ،تعلیم ،کفالت یتامیٰ ،مواخات ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، کمیونٹی سروسز اورمختلف شعبہ جات ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ،اکاؤنٹس ، آرایم ڈی،ایڈمنسٹریشن ،میڈیا اینڈ مارکیٹنگ ودیگر شعبہ جات کے منیجرز نے شرکت کی ۔اجلاس میں الخدمت کے تمام منصوبوں اورشعبہ جات کی2021کی کارکردگی پر پریزنٹیشنز پیش کی گئیں۔
اجلاس میں تمام پروگرامزاور شعبوں نےاپنے کاموں اور کاوشوں سے آگاہ کیا۔دریں اثنا اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے نوید علی بیگ نے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت کے کارکنان اور رضاکار الخدمت کا اثاثہ ہیں ۔یہ تمام لوگ رضائے الہٰی کیلئے کام کر تے ہیں ،جب یہ جذبہ ہو تو اللہ کی مدد بھی خود بخود شامل ہو جاتی ہے ۔ضروری ہے کہ ہم اپنے تمام کاموں کو اسی نیت کے ساتھ کریں اور خدمت کے کاموں میں لوگوں کی راحت کا باعث بنیں ۔
انہوں نے کہا کہ الخدمت نے کورونا وائرس کےدور میں جو مثالی کام کیےاس کو دنیا بھر میں سراہا گیا ۔یہ سب الخدمت کے کارکنان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے ۔
راشدقریشی نے کہا کہ الخدمت پر دنیا بھرمیں اعتماد کیا جاتا ہے ۔یہ اس کے کاموں کی وجہ سے ہے ۔اچھی ٹیم بہترین انداز میں کاموں کو انجام دے سکتی ہے ۔ایک اچھی ٹیم کی بدولت ہی الخدمت کے کام آگے بڑھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مضان میںبھی مختلف شعبہ جات میں کام کا دائرہ وسیع ہو جاتا ہے،لہٰذاماضی کی طرح اس رمضان میں بھی تمام کام بھرپورانداز میں کی جائیں گے۔
اجلاس میںجاری و آئندہ منصوبوں کی کامیابی اور کارکنان کی استقامت کیلئے ایف ایس او ابوالاعلیٰ نے خصوصی دعا کروائی ۔














