الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت” کراچی زو“میں صفائی اور آگاہی واک کا اہتمام

کراچی( نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام) الخدمت کے آرفن کیئر پروگرام کے تحت کراچی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اورکراچی زوانتظامیہ کے تعاون سے” گرین اینڈ کلین

پاکستان“ مہم کے سلسلے میں ” کراچی زو“ میں صفائی اورآگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ،جس کی قیادت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام عباس اورچینی کمپنی کے ذمہ دارمسٹرلی نےکی ۔

اس موقع پر سابق ایم پی اے بابو غلام حسین جماعت اسلامی کلاکوٹ کےرہنما حفیظ اللہ بلوچ ،شعبہ آرفن کیئر پروگرام کے ذمہ داران کے ساتھ باہمت یتیم بچوں نے بڑی تعدا میں شرکت کی ۔واک میں بچوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ،جن پر گرین اینڈ کلین پاکستان کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے ۔بچوں نے ”زو “کے مختلف حصوں سے کچرااٹھا کر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی میں ڈالا ،جہاں سے سالڈ ویسٹ کے عملے نے اسے ٹھانے لگادیا ۔ بچوں کے ہمراہ ”کراچی زو“مختلف حصوں میں پودے بھی لگائے گئے۔بچوں کو” زو “ کی سیر کروائی گئی ۔انہوں نے مختلف جھولے جھولے اورواٹر بوٹ سے بھی محظوظ ہوئے ۔بچوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ اس کیلئے اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں گے ۔

واک کے شرکا سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سالڈ مینجمنٹ بوڈرغلام عباس نے کہا کہ الخدمت کی” گرین اینڈ کلین پاکستان مہم “ قابل قدر ہے ۔ الخدمت کے تمام کام مثالی ہیں ۔یہ ہر شعبے میں کام کر رہی ہے ۔یہ یتیم بچوں کی بھی کفالت کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔یتیموں کی کفالت سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے ۔اس لحاظ سے الخدمت بڑی نیکیاں کمانے کا کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔اس کیلئے ضروری کے کہ ہم اپنے حصے کا کردار ادا کر یں ۔الخدمت کی طرح تمام اداروں کو چاہیے کہ وہ شعور وآگاہی میں اپنا کردار ادا کرے ۔دریں اثنا ایگز یکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں الخدمت کی” گرین اینڈ کلین پاکستان “ کے عنوان سے مہم جاری ہے اور اسی سلسلے میں الخدمت کراچی بھی کردار ادا کر رہی ہے ،واکس اورصفائی کا مقصد صاف ستھرے ماحول سے متعلق لوگوں میں شعور بیدار کرنا ہے ۔