
کراچی (نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام)سائیگاؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام اورپی آئی بی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے تعاون
سے سیمینار گزشتہ روز مقامی ہال میں منعقد ہوا۔سیمینار کا موضوع موجودہ دور میں مسلم خواتین کا کردارتھا ۔
اس موقع پر سائیگاؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن کی سرپرست رضیہ سلطانہ ،عائشہ شاہ ،سحرش افتخار،سعدیہ شاہ سمیت دیگر دینی اسکالرز اور مختلف شعبوں کی ماہرخواتین نے شرکت کی۔سیمینار سےخطاب میں مقررین کاکہنا تھا کہ مسلم خواتین پر قوموں کی تربیت کی بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے،قومیں جب بھی ترقی کی منازل طےکرتی ہیں اس کےپیچھے خواتین کابنیادی کردار ہوتاہے،ماں کی گود دنیا کی بہترین درسگاہ ہے جس سے ملنےوالی تربیت ہی انسان کو معاشرےکاایک اچھا فرد بناتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کادور ہے اور مغربی تہذیب پوری قوت کےساتھ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنی جانب مائل کررہی ہے ایسے میں خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنی اولادکی بہتر تربیت کریں انہیں اسلامی تہذیب اور دین مبین کے روشن پہلوؤں سے روشناس کرائیں تاکہ وہ احساس کمتری کاشکار ہونےکے بجائےمسلمان ہونےپر فخر محسوس کرسکیں ۔




































