
کراچی (ویب ڈیسک)ماں کی سنگدلی نےانسانیت کوجھنجوڑ کررکھ دیا۔کر اچی کے علاقے لیاقت آباد میں ماں نے اپنی 22کی بچی کو تیزدھار آلے سے قتل
کردیا۔پولیس نےملزمہ کو گرفتار کر کے آلہ قتل پرآمد کرلیا ہے۔
دوران تفتیش ملزمہ عمیمہ نے قتل کا اعتراف کر تے ہوئے بتا یا ہے کہ اس کی بچی رات کو تنگ کرتی اور روتی تھی، سونے نہیں دیتی تھی،جبکہ شوہر سے بھی اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ملزمہ نے بتایا کہ اس نے اسی بنیادپر بچی کو قتل کردیا۔
ملزمہ نے قتل کے بعد گھر کا سامان بکھیر دیا اور قتل کو ڈکیتی کا رنگ دیا۔پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔














