قیام صلوۃ بندہ مومن کو برائی اور بےحیائی سے روکتی ہے:عبدالقدیراعوان

کراچی (ویب ڈیسک )امیرسلسلہ نقشبندیہ اویسیہ وسربراہ تنظیم الاخوان پاکستان عبدالقدیراعوان شیخ نے جمعتہ المبارک کے موقع پراپنےخطب

میں کہا ہے کہ قیام صلوۃ جہاں بندہ مومن کو برائی اور بے حیائی سے روکتی ہے ،وہاں حفاظت الہیہ کا بھی ایک درجہ نصیب ہوتا ہے۔اگر اس فرض کو پورا کیا جائے تو بندہ مومن خود بخودبرائی سے دور ہو جاتا ہے اسی طرح نظام زکوۃ اسلامی معاشرے میں معاشی نظام کی وہ بنیاد ہے جو کہ دولت کی تقسیم کو معاشرے میں برابری پر لے آتا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ نماز وہ تحفہ ہے جو نبی کریم ﷺ کو معراج شریف کے موقع پراللہ کریم کی طرف سےعطا ہوا اورپھر اُمت کو بھی نصیب ہوا۔ اگر نماز کو شرفِ قبولیت نصیب ہو تو بندہ برائی او ر بے حیائی سے رک جاتاہے اگرنماز کی ادائیگی بھی ہو رہی ہے اور ساتھ کردار میں برائی اور بے حیائی بھی ہے تو ادائیگی میں کہیں کمزوری رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وضو سے لے کر نیت اور پھر ادائیگی تک جس میں قیام،رکوع اورسجود شامل ہیں دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کہاں مجھ سے کمی رہ گئی اسے دور کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نماز بندہ مومن کی معراج ہے لیکن اس کےلیے نماز میں خشوع و خضوع کا ہونا پھر نماز میں خو دکو اللہ کے روبرو محسوس کرنا قرب الہی کی وہ کیفیت عطا فرماتا ہے کہ جس کے اثرات بندہ کو برائی اور بے حیائی سے روک دیتے ہیں نماز معاشرے میں رہنا سکھاتی ہے باجماعت نماز کی فضیلت بھی زیادہ ہے اور باہم رنجشیں بھی ختم ہوتی ہیں۔ ایک دوسرے کے حالات سے آگاہی ملتی ہے ۔نماز کی ادائیگی ہر پہلو سے انسان کی ضرورت ہے جسے اللہ کریم نے اپنی رضا کا بھی سبب بنا دیا۔بندگی ہماری ضرورت ہے اللہ کریم اس پر اجر بھی عطا فرماتے ہیں کیا عطا ہے۔

 یاد رہے کہ رواں ماہ کے وسط میں امیر عبدالقدیراعوان 15 روزہ دورہ برطانیہ کے لیے روانہ ہو ں گے جہاں برطانیہ کے مختلف شہروں میں بڑے اجتماعات سے خطاب کریں گے اور مختلف کمیونٹیز سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔پہلا پروگرام لندن میں 14 مئی کو ہوگا۔