
اوکاڑہ ( ویب ڈیسک )اوکاڑہ کےنواحی گاؤں 5ون آرمیں قتل ہونےوالی سدرہ کا قاتل بھائی تاحال گرفتار نہیں ہوسکا ۔پولیس نے بیان دیا ہے تفیتیش
میں معلوم ہوا ہے کہ 22 سالہ ماڈل سدرہ کواس کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے
ماڈل سدرہ عید منانے فیصل آباد سے اوکاڑہ آئی ہوئی تھی،جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے بھائی نے قتل کیا ۔ ایس ایچ او جاوید خان کے مطابق سدرہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔قتل کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ،ملزم بھائی تا حال گرفتار نہیں ہوا۔














