
لاہور(ویب ڈیسک)رواں سال حج سیزن کے لیےآن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا گیا ۔ حج پر جانے کےخواہشمند حضرات وزارت مذہبی
امورکی ویب سائٹ پر درخواست جمع کرواسکتے ہیں ۔
درخواست کی ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ سمیت دیگر کوائف لگانا لازمی قراردیا گیا۔درخواست کےساتھ آن لائن پچاس ہزارروپے کی ادائیگی بھی کرنا ہو گی۔
شہر کے مختلف بینکوں میں 9 مئی سے درخواستوں کی وصولی شروع ہو گی ۔13 مئی تک آن لائن اور بینکوں میں درخواستوں کی وصولی کی جائیگی ، 15مئی کو قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے خوش نصیب حج پر روانہ ہوسکیں گے ۔




































