کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے صدر میں چلو کباب ریسٹورینٹ کے قریب بم دھماکا،ایک نوجوان زخمی اور 13افراد زخمی
ہوگئے.واقعہ کے بعد سیکورٹی ادارے جائےوقو ع پر پہنچ گئےاور شواہد اکھٹے کیے،دھماکے میں بچیس سالہ عمر ولد صدیق جاں بحق ہو گیا،جبکہ دو سرکاری اہلکاروں سمیت 13افراد زخمی ہو گئے.
جائے وقوع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی پہنچ گیا,جس نے جائے وقو ع سے شواہد اکھٹے کیے۔ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کا کہنا ہے کہ ایک سائیکل میں بم نصب کیا گیا تھا ،دھماکا رش کے دوران کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کے ان کے خیال کےمطابق کوسٹ کارڈ کی گاڑی دہشت گروں کا ہدف نہیں تھی،تاہم تفتیش کی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق بم میں بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا تھا،جس میں ایک کلو کے قریب دھما کا خیز مواد تھا،دھما کا ہلکی نوعیت کا تھا۔اسی لیے کم نقصان ہوا،ورنہ جانی نقصان زیادہ ہونے کا خدشہ تھا ۔