
کراچی ( ویب ڈیسک )پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نےکہا ہے کہ عامر لیاقت انہیں
نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے۔ان جیسا انسان اپنی ماں کی عزت نہیں کرسکتا ہے وہ بیوی کی عزت کیسے کرے گا۔
انہوں نے یہ بات میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں،جب سے شادی ہوئی ہے وہ میں اس اذیت سے نکلنے کیلئے اللہ سے بھیک مانگتی تھی ۔اپنے گناہوں پر معافی مانگتی تھی ۔
دانیہ شاہ نے کہا کہ عورت ذلیل ورسوا ہونے کیلئے دنیا میں نہیں آئی ،عزت اورخوشی کے ساتھ زندگی گزارنےآئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ عورت استعمال کیلئے بنی ہے تو وہ بہت غلط سوچتے ہیں ۔عامر لیاقت مجھے دھمکیان دے رہے ہیں ۔
دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کیا ہے، جبکہ حق مہر کی مد میں 11 کروڑ 51 لاکھ، 50ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ کیا ہے۔فیملی کورٹ نے دائر کیے گئے دعویٰ پر سماعت کیلئے 11 جون کی تاریخ مقرر کی ہے۔




































