حمزہ شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا


لاہور ( ویب ڈیسک،فوٹؤ فائل ) حمزہ شہبازایک بار پھر وزیر اعلیٰ پنجاب بن گئے ہیں ۔حلف بھی اٹھا لیا ۔حلف برداری کی تقریب ہفتے کی صبح

گورنرہاؤس میں منعقد ہوئی ۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے ان سے حلف لیا ۔
گزشتہ رات پنجاب اسمبلی کا اجلااس منعقد ہوا ،جس میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے وووٹنگ ہو ئی ،ووٹنگ کے مطابق پرویز الٰہی کو 186ووٹ ملے جبکہ حمزہ شہباز کو 179ووٹ ملے ،بعد ازاں ق لیگ کے قائد چوہدری شجاعت کی جانب سے آنے والے خط نے صورتحال تبدیل کر دی ۔
ڈپٹی اسپیکر دوست محمد کھوسہ نے چوہدری شجاعت کے خط کی روشنی میں ق لیگ کے دس ارکان کے ووٹ منسوخ کر دیئے اس طرح حمزہ شہباز کو تین ووٹ کی برتری حاصل ہو گئی ۔اس موقع پر ق لیگ کے راجا بشارت کا کہنا تھا کہ یہ آئین سے متصادم فیصلہ ہے ۔پارٹی قائد کو یہ اختیار نہیں ،یہ پارلیمانی لیڈر کا استحقاق ہے ۔
دوست محمد کھوسہ نے اس پر دلائل دیئے اور سپریم کورٹ کے احکام کو پڑھ کر سنایا اور کہا کہ انہوں نے سپریم کو رٹ کے احکام کی روشنی میں فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے نتائج کا اعلان کیا،جس کے بعد حمزہ شہباز ایک بار پھر وزیر اعلیٰ پنجاب بن گئے ۔شہباز شریف نے اپنے عہدے کا بھی حلف اٹھا لیا ہے ۔