
کراچی( نمائندہ رنگ نو )الخدمت کی جانب مومن آباد اورنگی اور صفورہ ٹاؤن گلشن اقبال میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا
جس میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے400سے زائد افراد کا معائنہ کیا،جن میں خواتین ،بچے اور بزرگ شامل تھے،جبکہ شوگر کے درجنوں مریضوں کابھی معائنہ کیا گیا ۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر ضلع غربی شہزاد خالد ،خالد شاہ اورصفو رہ ٹاو¿ن کے علاقہ ناظم نعیم اختر اورخالد فرخ نے کیمپس کا دورہ کیا ،جبکہ الخدمت کے مقامی ذمہ داران موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے کیمپ میں چیک اپ کرانے والے وہ افراد جن کو ادویہ کی ضرورت تھی۔ انہیں مفت دوائیں فراہم کیں۔
ڈاکٹرز نے شوگر کے مریضوں کو ڈائٹ پلان او رادویہ کے استعمال سے متعلق آگاہی دی۔ بارشوں کے بعد پھیلنے والے وبائی امراض سے نمٹنے اور امراض میں مبتلا ہونے کی صورت میں اپنے معالج سے فوری رجوع کرنے بھی ہدایت کی۔
میڈیکل کیمپس کے دورہ کے موقع پر شہزاد خالد اور نعیم اختر کاکہنا تھا کہ مفت میڈیکل کیمپس کے اہتمام کا مقصد لوگوں کو صحت کی سہو لتیں پہنچانا ہے اور لوگوں کو بتا نا ہے کہ صحت کتنی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح صحت کے شعبے میں بھی لوگوں کی خدمت کررہی ہے ۔




































