کراچی میں آج صبح بھی مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش

کراچی ( رنگ نو نیوز ) کراچی میں آج صبح بھی مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی ۔جس سے سڑکیں زیرآب آگئیں ۔ نشیبی علاقوں میں ایک بار

پھر پانی جمع ہوگیا ۔

نارتھ کراچی ،ناگن چورنگی،گرومندر،صدر،سرجانی ،یوپی موڑ،کورنگی،لانڈھی،شاہراہ فیصل سمیت دیگر علاقوں میں تیز بارش ہوئی جس سے سڑکوں پر پانی جع ہو گیا ۔

مون سون کی بارشوں سےشہر میں جہاں شہریوں کومچھر،مکھیوں اورگندگی کے سبب سخت اذیت کا سامنا ہے،وہاں شہر میں سڑکوں کا انفرااسٹرکچر بھی تباہی کا شکار ہے ،شہر کی کم وبیش تمام سڑکوں پر گڑھے پر گئے ہیں ،جس سے شہری شدید کرب کا شکار ہیں ۔