ملک بھر میں یوم آزادی پاکستان شایان شان طریقے سے منایا گیا


اسلام آباد ،کراچی ،لاہور ،کوئٹہ ( ویب ڈیسک ،نمائندگان رنگ نو) ملک بھر میں یوم آزادی پاکستان شایان شان طریقے سے منایا گیا ۔اسلام آباد میں           

صبح کا آغاز 31اور صوبوں میں 21،21توپوں کی سلامی دی گئی ۔
ملک بھر کے اسکولوں میں رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،سرکاری ونجی دفاتر میں تقریبات منعقد ہوئیں ۔یوم آزادی پاکستان پر پارکس ،سڑکوں اور بازاروں میں رش رہا ۔لاہور میں علامہ اقبال اور کراچی میں قائد اعظم محمد علی جناح کے مزارپر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی ۔
اس موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور لاکھوںمسلمانوں کی قربانیوں کو یاد کیا گیا اور اپنے اصلاف کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔