
کراچی( نمائندہ رنگ نو)الخدمت کے مرکزی آفس میں پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پرتقریب کا اہتمام کیا گیا،جبکہ الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے تحت
باہمت بچوں کیلئے نارتھ کراچی میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں بچوں،ان کی ماؤں اور سرپرستوں نے شرکت کی۔
تقریب میں بچوں نے ملی نغمےت پیش کیے اور تقریری مقابلے میں حصہ کیا ۔تقریب میں جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار چیئرمین یوسی ون نئی کراچی ساجد حسن اوریوسی 12کے نامزامیدوار چیئرمیں سید عظیم انور شریک تھے۔اس موقع پر ہارون راجپوت نے بھی خطاب کیا۔
تقریب میں باہمت بچوں نے اپنی پھر پور صلاحیتوں کا اظہارکیا اور وطن سے اپنی محبت وعقیدت کا اظہار کیا ۔
ساجد حسن نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں سے آزاد ہوا،آج ہمیں اس شیطان کے چنگل سے نکلنا ہے جس نے ہمیں مختلف دھاروں میں جکڑا ہواہے۔ ہمیں علیحدہ وطن چاہیے تھا جو قائد اعظم محمد علی جناح کی عظیم قربانیوں نے بعد حاصل ہوا ۔عظیم انور نے کہا کہ یوم آزادی کا جشن منا نا ہمارے لیے ضروری ہے ،کیوں کہ اس سے ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو یاد کرنے کا موقع ملتا ہے ۔آج ضرورت ہے کہ ملک کی تعمیر وترقی میں ہرفرد اپنا کردار ادا کرے ۔
انہوں نے الخدمت کی یتیموں کی کفالت کیلئے خدمات کو سراہا ۔دریں اثنا الخدمت کے مرکزی آفس میں ہونے والی تقریب میں ایگز یکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشدقریشی ،ڈائریکٹر مواخات یوسف محی الدین ،پروگرام منیجرز اورکارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پرچیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے لیے بڑی نعمت اوراللہ کا انعام ہے۔ آزادی کی قدر کے ساتھ ساتھ اس وقت ہمیں ملک کی ترقی کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ ہر فرد جو جس شعبے میں بھی ہے وہ اپنا کام ایمانداری سے کرے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے شہر اور ملک کو صاف ستھر ااورسرسز وشاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے ،دوسروں کے لیے راحت اور آسانیاں پیدا کرے ۔تقریب کے اختتام پر بچوں میں انعامات اور ماؤں کو قرآن مجیدکے نسخے تحفت میں دیئے گئے ۔




































