سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی سیاست کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا

کوئٹہ ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی سیاست کو چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے نو مئی کو ہونیوالے پرتشد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسا شہری نہیں جو نو مئی کے واقعات کی مذمت نہ کرے۔ نو مئی کے واقعات قابل مذمت کرتے ہیں ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی اور نیک نیتی کے ساتھ عوام کی خدمت کی 14ماہ سے مختلف عدالتوں میں سامنا کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ نرمی برتی جائے اور انہیں رہا کیا جائے ۔ تما م اسٹیک ہولڈر سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کے بہتر مستقبل کےلئے سوچیں۔