کراچی( نمائندہ نگ نو )ہمدرد پاکستان کی جانب سےمحترمہ سعدیہ راشد کی زیرصدارت ہمدرد کارپوریٹ ہیڈ آفس میں ہماری داستان، ہماری
جستجو :ٓعافیت سے جیتےرہو ! کے عنوان سےہمدرد کے لیے نئے کمرشل اشتہار کی تقریب رونمائی سے ہمدرد کےچیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم نے خطاب کرتےہوہےکہا کہ ہمدرد بنیادی طور پر ہیلتھ کیئر یعنی بقائے صحت کا علمبردارادارہ ہےلیکن ہمارے کاروبار کامحور قیام صحت کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نےہمدرد پاکستان کی جانب سے حکمت کےفلسفےاورنقطہ نظرکے فروغ کی مد میں کیےجانےوالےاقدامات کےاغراض ومقاصد بیان کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمدرد کا پیغام عافیت سےجیتے رہو! کا چناؤکیا ہے جو بقائے صحت اور قیام صحت کے ہمارے عزم کا واضح اعادہ کرتا ہے۔
تقریب میں نظامت کےفرائض مارکیٹنگ کےڈپٹی ڈائریکٹر شہریار پاشا نےانجام دیے۔
تقریب میں ہمدرد کی مینیجنگ ڈائریکٹر اینڈ سی ای اوفاطمہ منیراحمد کے علاوہ سینئرانتظامیہ وعہدیداران سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔آخر میں ہمدرد کی چیئرپرسن محترمہ سعدیہ راشد گلاب کے پھول کا ایک پودا گملے میں لگایا۔