پنوعاقل، ہری پور اورنوشہرہ میں واقعات،21افراد قتل،7زخمی

پنوعاقل،ہری پور (ویب ڈیسک) پنوعاقل، ہری پور اور نوشہرہ میں مختلف واقعات کے دوران 21افراد قتل اور 7زخمی ہو گئے، سکھر واقعہ پر

وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کی تحصیل پنوعاقل میں کینٹ تھانے کی حدود میں واقع گاؤں صلاح انڈھڑمیں جنونی شخص نے بیوی، بچیوں، بھابھی اور بھتیجیوں سمیت گھر کے11افراد کو قتل کردیا۔
یس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق مقتولین کو چھریوں کے وار کر کے رات کو سوتے وقت قتل کیا گیا، ملزم وہاب اللہ انڈھڑ نامی شخص نے تیز دھار آلے سے اپنی بیوی رقیہ، تین بیٹیوں اقرا، اسرہ، ثریا، تین بیٹوں محمد احسن، محمد اسد، بہو نسیم زوجہ حبیب اللہ، پوتی بے بی نازیہ اور پوتے علی شیر سمیت گھر کے 11 افراد کو اس وقت قتل کردیا جب وہ گھر میں سورہے تھے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک ہی خاندان کے 11 افراد کے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم گھر کا سربراہ ہے جس نے اپنے ہی گھر کی خواتین اور بچوں کو قتل کیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ اسد انڈھڑ کے گھر میں پیش آیا جس کے بھائی ذہنی مریض ملزم عبد الوہاب انڈھڑ نے اپنی بیوی، 4 بیٹیوں، بھائی، بھابھی، بھیتجی اور بھتیجے کی جان لے لی۔ولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں 6خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیااور تمام مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتا ل منتقل کر دیں، ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے تاہم اس سے تفتیش کررہے ہیں۔