یکم محرم 31 جولائی بروز اتوار ،یوم عاشور 9 اگست کو ہوگی

لاہور( ویب ڈیسک )محرم کا چاند نظر نہیں آیا،لہذا 31 جولائی کو یکم محرم ہوگی جبکہ یوم عاشور 9اگست بروز منگل کو ہوگا۔محرم کا چاند

دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا ،صدارت چیئر مین مفتی عبد الخبر نے کی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک کے کسی حصے سے محرم کے چاند کی شہادت نہیں ملی ،لہذا یکم محرم 31 جولائی اتوار جبکہ یوم عاشور9 اگست بروز منگل کو ہوگی ۔