الخدمت کے تحت بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی خصوصی ہدایت ونگر انی میں بلوچستان کے متاثرین بارش کے لیے امدادی سامان پر

مشتمل ٹرک روانہ کر دیا گیا۔

پیر کی شام کو روانہ کیے گئے امدادی سامان میں خیمے،خشک راشن ،چاول ،آٹا، پکوان تیل ،ٹین پیک فوڈ،کمبل،پینے کا پانی ،ملبوسات ،چپلیں اور دیگر اشیا شامل تھیں۔

ٹرک الخدمت ہیڈ آفس سےامیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اورایگزیکٹو ڈائریکٹرالخدمت راشد قریشی نےروانہ کیا ۔

منیجر ڈیزاسٹر مینجمنٹ سرفراز شیخ نےحافظ نعیم الرحمن کو ضلع لسبیلہ میں سیلاب متاثرین کیلئے بھیجے جانے والے سامان کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن کاکہنا تھا کہ پورے بلوچستان میں بارشوں سے بڑے پیمانےپرجانی ومالی نقصانات ہو ئے ہیں۔ لوگ بے گھر ہیں اور کھلے آسمان تلے بے یارو مدد گار زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔مشکل اورغم کی اس گھڑی میں الخدمت اپنے وسائل کے مطابق متاثرین کی مدد کر رہی ہے، اسی سلسلے میں امدادی سامان کا یہ پہلا ٹرک روانہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہو تی ہے کہ ملک میں جب بھی ایسی صورتحال ہو وہ متاثرین کی فوری مدد کریں اور انہیں امداد پہنچائیں ،مگر بدقسمتی سے حکومتیں یہ کام کرنے میں ناکام رہتی ہیں اورنتیجتاً عوام تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این جی اوز کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوتے جتنے حکومت کے پاس ہوتے ہیں ۔پھر بھی یہ اپنا بھر پورکام کر تی ہیں ۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ماضی میں بھی کراچی کو طوفانی بارشیں ہوئیں اور بلوچستان میں زلزلے اور سیلاب آئے الخدمت نے پھر پور کام کیے۔ الخدمت کا شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آج بھی کراچی اور بلوچستان میں امدادی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے الخدمت رضاکاروں کو ہدایت کی کہ وہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔

ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت نے سامان ضلع لسبیلہ کےسیلاب متاثرین کو بھیجا جارہا ہے، جہاں الخدمت کے مقامی ذمہ داران یہ سامان متاثرین میں تقسیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت متاثرین کی مدد کے لیے خشک راشن ،امدادی سامان کے ساتھ نقد رقم بھی بھیج چکی ہے ۔ضلع لسبیلہ کیلئے روانہ کیا گیا ٹرک پہلا امدادی ٹرک ہے ،ان شااللہ امدادکا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اورمزید سامان جلد بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت جلد ہی بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے الخدمت سندھ کو ڈی واٹرنگ پمپس فراہم کیے جائیں گے ۔ متاثرین بلوچستان کو بڑے پیمانے پر خشک راشن ،خیموں ،پکے پکائے کھانے صحت کی سہولتوں اور دیگر اشیا کی ضرورت ہے ۔اہل خیر سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی امداد کے لیے الخدمت کے ساتھ تعاون کریں ۔