
راولپنڈی:بلوچستان میں سیلاب متاثرین کے لیےامدادی کاموں میں مصروف آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹروندرکے قریب لاپتا ہوگیا۔ ہیلی
کاپٹرمیں کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹینیٹ جنرل سرفرازعلی،ڈی جی کوسٹ گارڈ بریگیڈیئرامجد،پائلٹ میجرسعید،کو پائلٹ میجر طلحہٰ سمیت 6افراد سوار تھے۔
آئی ایس پی آرنے ہیلی کاپٹر کے لاپتہ ہونےکی تصدیق کی ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق ہیلی کاپٹر بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھا کہ لسبیلہ سے کراچی آتے ہوئے وندر کے مقام پر لاپتا ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیلی کاپٹر کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہوگیا تھا،ہیلی کاپٹر پیر کومغرب سے قبل لاپتا ہوا۔




































