
حیدرآباد (ویب ڈیسک)حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد یونٹ نمبر 12میں ہیٹر کی گیس لیکیج سے دم
گھٹنے سے جاں بحق ہو نے والے چار افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں 40سالہ سید وقار علی ولد سید ذوالفقار علی ، 28سالہ شبانہ زوجہ وقارعلی ، 6سالہ وانیا ببنت وقار علی اور ڈھائی سالہ محراب علی ولد وقار کی نماز جنازہ ادا کرکے ان کی تدفین امانی شاہ قبرستان میں کی گئی، نماز جنازہ میں رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے سید وقار علی ایک ملنسار اور محنتی شخص تھا جو پلمبر کا کام کرتا تھا شدید سردی کی وجہ سے اپنے مکان کی بالائی منزل میں اہل خانہ کے ہمراہ ہیٹر جلا کر سویا تھا کہ رات کسی وقت گیس بند ہوگئی اور کچھ دیر بعد بحال ہوئی جس مسلسل لیک ہو نے والی کمرے میں بھر گئی اور یہ بدنصیب خاندان سویا کا سویا رہ گیا ۔
اجتماعی نماز جنازہ میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ندیم خان ، پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان ، پی ٹی آئی کے رہنما جمشید علی شیخ، جماعت اسلامی حیدرآباد ضلع کے امیرحافظ طاہر مجید اور دیگر سماجی رہنما ¶ں و سیاسی کارکنوں کے علاوہ رشتہ داروں اور اہلِ علاقہ نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔














