
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام ) کراچی پریس کلب کے صدر کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات
میں ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ کے صدر کے امیدوار محمدامتیاز خان فاران میدان مار لیا ۔
دوبارہ انتخاباب کیلئے ہفتہ کی صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہی، جس میں ”دی ڈیمو کریٹس پینل“، ”دی یونائیٹڈ پینل“ اور ایک امیدوار نےآزاد حیثیت سے انتخا بات میں حصہ لیا ہے،
کراچی پریس کلب کے ارکان کی بڑی تعداد نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا۔انتخابات میں کمپیوٹرائزڈ طر یقے سے الیکٹرونک سسٹم کے ذریعے رائے شماری کرائی گئی،
انتخابات برائے سال2020 کے چیئرمین الیکشن کمیٹی حسن امام صدیقی کی جاری کر دہ نتائج کے مطابق ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ کے صدر کے امیدوار محمدامتیاز خان فاران585ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ مد مقابل دی یونائیٹڈ پینل کے امیدوار احمد خان ملک نے 479ووٹ حاصل کر سکے ہیں،امتیاز خان فاران نے 106 ووٹوں کی برتری حاصل کی۔
کراچی پریس کلب کی الیکشن کمیٹی نے28 دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں صدر کی نشست پر معاملہ ٹائی ہو جانے کی وجہ سے 11 جنوری بروز ہفتہ کو دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا تھا۔
الیکشن کیلئے 1476ارکان ووٹ کے اہل قرار دیئے گئے تھے، جس میں سے 1076ارکان نے حق رائے دہی میں استعمال کیا۔
اس سے قبل 28دسمبر بروز ہفتہ2019کو کراچی پریس کلب میں ہونے والے سالانہ انتخابات میں ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ کے نائب صدر کے امیدوار سعید سربازی نے 822ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے جبکہ دی یونائیٹڈ پینل کے سالک مجیدنے 338ووٹ حاصل کئےتھے۔
خزانچی کے عہدے پر (دی ڈیمو کریٹس) کے راجہ کامران نے 786ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ مد مقابل ایم نعیم کھوکھردی یونائیٹڈ پینل کے 374ووٹ حا صل کر سکے تھے۔
سیکرٹر ی کی نشست کیلئے (دی ڈیموکریٹس) کے ارمان صابر 846ووٹ لیکر کامیاب قرار دیئے گئے جبکہ فیضان لاکھانی دی یونائیٹڈ پینل نے 312ووٹ حا صل کئے تھے۔
جوائنٹ سیکر ٹری کے عہدے پر (دی ڈیموکریٹس) کے محمد ثاقب صغیر 790ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے جبکہ دی یونائیٹڈ پینل کے لیاقت علی رانا 364ووٹ حاصل کر سکے تھے،
اسی طرح(دی ڈیمو کریٹس پینل) نے گورننگ باڈی کی تمام 7 نشستو ں پر بھی کلین سوئپ کیا۔ دی ڈیمو کریٹس کے گورننگ باڈی کے امیدواروں میں عبد الجبار ناصر نے 800 ووٹ، عبدالوحید راجپرنے 763 ووٹ، زین علی نے 705 ووٹ، عتیق الرحمان نے 694 ووٹ، بینا قیوم نے 676 ووٹ، سعید لاشاری نے 662 ووٹ اور لیاقت مغل نے 579 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔





































