ایبٹ آباد: گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد(ویب ڈیسک )ایبٹ آباد میں کمرے میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

ہوگئے۔پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے علاقے دھمتوڑ میں گیس لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھر گئے جس کے باعث دم گھٹنے سے سوئے ہوئے 5 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور ان میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق پانچوں افراد ایک کمرے میں گیس ہیٹر لگا کر سوئے تھے کہ گیس بھر جانے اور دم گھٹنے سے دم توڑ گئے، مرنے والوں میں عمرخان، عدیل، احمد جدون ،عبدالوہاب اور اسامہ شامل ہیں جن میں عمرخان اور عدیل دونوں سگے بھائی ہیں، لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ایبٹ آباد منتقل کردی گئی ہیں۔