
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )ڈائریکٹریٹ جنرل پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن سندھ ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے تمام نجی اداروں کو ایک بار پھر ہدایات جاری کیں ہیں
کہ جو نجی تعلیمی ادارےطلبہ و طالبات سے پانچ ہزار ماہانہ سے زائد فیس وصول کررہے ہیں وہ سپریم کورٹ کےاحکام کے مطابق فوری طور پر20فیصد کم کر کےفیس وصول کریں۔
جون جولائی 2018ء میں وصول کر دہ فیس میں سے ایک ماہ کی فیس والدین کو واپس کریں یا اگلے ماہ کی فیس میں ایڈجسٹ کریں۔ اس کے ساتھ طلبہ و طالبات سے فیس ماہانہ بنیادپر وصول کریں ۔ اسکولز ایک ماہ سے زائد فیس ایک ساتھ وصول نہیں کرسکتے۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن نے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جو نجی تعلیمی اداروں کا دورہ کر کے سپریم کورٹ کے 10جنوری 2019ء سندھ ہائی کورٹ کے 3ستمبر 2018ء کے احکام اور قوانین پر عملد ر آمد کو یقینی بنائیں گی۔














