کراچی مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات ،لاکھوں کاتقصان

کراچی(رنگ نوڈاٹ کام )کلفٹن میں واقع مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی سے6دکانیں اوران میں موجودلاکھوں روپےمالیت کاسامان جل گیا۔ آتشزدگی کے

مختلف واقعات میں گھر،گودام اورکیبن بھی جل گئے۔کلفٹن بلاک نمبر2چائناریسٹورنٹ میرین اپارٹمنٹ کےنیچےقائم مارکیٹ میں ایک دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتےہی فائربریگیڈ کی 2گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں اورآگ پرقابوپانے کی کوشش شروع کردی تاہم آگ نے شدت اختیار کرتے ہو ئے دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا جس پر مزید گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا،

ترجمان نے بتایا کہ آگ کی شدت پر مزید 4گاڑیاں بھیجی گئیں تھیں اور مجموعی طور پر 6گاڑیوں کی مدد سے ڈھائی گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا،واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہو اہے،

ترجمان نے کہا کہ آگ لگنے سے 6دکانیں مکمل طور پر جل گئیں، لاکھوں  کا سامان بھی جل گیا،آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔اورنگی ٹاﺅن سکیٹر10میں قائم مکان نمبر ڈی 250 میں گزشتہ روز اچانک آگ لگنے سے گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا،آتشزدگی کے نتیجے میں لیاری کے علاقے نیا آباد کی گلی نمبر گیارہ میں قائم مختلف اشیا کے گودام میں آگ لگ گئی ۔

 فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا ، آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا ، بفرزون کے سیکٹر پندرہ اے ٹو میں سڑک کے کنارے رکھے لوہے کے کیبن میں آگ لگ گئی جبکہ رامسوامی میں کچرے میں لگنے والی آگ نے متصل خالی گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔