ٹنڈو آدم :امام الدین شوقین کی جانب سےآصف علی زرداری کواونٹوں کا تحفہ

ٹنڈوآدم ( سلمان غوری ) پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی ذرداری ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والانے صوبائی وزراءاور پارٹی

کے ضلعی صدور سے مختصر ملاقاتیں کیں اور ظہرانے کے بعد واپس چلے گئے.سابق صدر آصف علی ذرداری اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی سینیٹر امام الدین شوقین کی دعوت پر ٹنڈوآدم آئے تھے جہاں انہوں نے رات قیام کیا ۔

فام ہاؤس پر رات گزارنے کے بعد ایم این ایز و صوبائی وزراءسمیت پارٹی کے ضلعی صدور سے مختصر ملاقاتیں کیں اور فارم ہاؤس کا دورہ کیا ،

سینیٹر اور ممتاز صنعت کار امام الدین شوقین کی جانب سے آصف زرداری کو 13 اونٹیاں جن میں دو حاملہ تھیں ، 11 اونٹو ں کے بچے بطور تحفہ میں پیش کئے۔