خشک میوہ جات عوام کی پہنچ سے باہر،خریداری میں 50فیصد کمی آئی،امان اللہ

کراچی ( ملاقات :زین صدیقی )ملک میں دیگر اشیا کی مہنگائی کی طرح موسم سرما کی سوغات” خشک

میوہ جات “بھی عوام کی دسترس سے دور ہوگئے ۔خشک میوہ جات فروخت کرنے والے امان اللہ کا کہنا ہے کہ خشک میوہ کی قیمتوں میں 15سے 35فیصد اضافہ ہوا ہے،جبکہ اس کی خریداری کے رجحان میں بھی 50فیصد تک کمی آئی ہے ۔

امان اللہ نے” رنگ نو ڈاٹ کام “ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مونگ پھلی جو غریب بھی خرید لیتے تھے پہلے 320روپے کلوتھی اب400سے 450روپے کلو میںفروخت ہو رہی ہے ۔امریکن بادام گزشتہ برس 1300روپے فی کلو تک ملتا تھا، اب 1800روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ۔چلغوزہ 8200روپے کلو میں دستیاب ہے ۔انجیر درجہ اول 600روپے کلو میں فروخت ہوتی تھی آج اس کے نرخ 900سے 1000روپے فی کلو ہیں ۔

امان اللہ نے بتایا گجک 450کلو تھی اب اس سال 740روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام اشیا کے فی 40کلو ریٹ میں بھی اضافہ ہواہے ۔اسی طرح اخروٹ 600سے 650اور چھوہارے300اورخشک آلو بخارہ بھی 300روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے ۔امان اللہ نے کہا کہ کو ئی شے ایسی نہیں جو کم قیمت ہو ۔ہمیں مارکیٹ سے یہ چیزیں مہنگی ملتی ہیں جس کا اثر غریب آدمی پر پڑتا ہے ۔