
لاہور (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے موڑ سمن آباد اور چوبرجی کے درمیان ملتان روڈ پر
واقعہ چوبرجی کوارٹر کے بالمقابل رکشہ دھماکہ کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ جن میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے
زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سروسز اور گنگارام ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فرانزک ایجنسی کے مطابق متاثرہ رکشے میں چار سے پانچ کلو دھماکہ خیز مواد تھا۔ جس کےلئے رکشے میں ڈیٹونیٹر نصب کیا گیا تھا لیکن ٹارگٹ پر پہنچنے سے پہلے ہی رکشے میں از خود دھماکہ ہوگیا جس کی آواز گردونواح کے علاقوں میں سنائی دی گئی جبکہ رکشے کی باڈی کے مختلف حصے جائے وقوعہ سے دور دور تک جا کر گرے۔ دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پویس فرانزک ایجنسی بم ڈسپوزل یونٹ اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئےں۔
جنہوں نے علاقے کو کارڈن آف کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا دھماکے سے زخمی ہونے والے افراد راہگیر بتائے گئے ہیں۔ دھماکے کے حوالے سے ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی اداروں نے رمضان نامی رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔














