
کراچی (رنگ نوڈاٹ کام )ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی کا اجلاس صدر انتخاب عالم سوری کی صدارت میں
منعقد ہوا،جس میں سید شہزاد مظہر، ارشد شیخ ،عرفان رانا ،رفعت اعوان ایڈووکیٹ ،شاکر علی ،زبیح اللہ ،عابد سہگل ،سمیر علی، شعبان قادری ،حاجی شریف ،ظفر اقبال ،انجینئروسیم کے علاوہ جماعت اسلامی کراچی کے جرنل سیکریٹری عبد الوہاب نے خصوصی شرکت کی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتخاب عالم سوری نے کہا کہ ایچ آر این کراچی شہریوں کے بنیادی حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔کراچی کی سیاسی جماعتوں اور حکومت نے مل کر کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔ شہر میں گندگی کے ڈھیر لگے ہیں بیماریاں پھیل رہی ہیں سڑکیں ٹوٹی ہو ئی ہیں ۔شہری بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کا ان کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ ہیومن رائٹس نے مہنگائی کی خلاف ڈسٹرکٹ کی سطح پر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اورجلد کورنگی اور لانڈھی کی عوام کے لئے ایک بڑا احتجاجی پروگرام بنایا جارہا ہے، اس کے علاوہ 16دسمبرسقوط ڈھاکہ کے حوالے سے بھی ایک بھرپور پروگرام مرتب کیا جائے گا ۔
ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی کے جرنل سیکریٹری سید شہزاد مظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سقوط ڈھاکہ پر تو عوام اور فوج نے اپنے تئیں ہر ممکن کوشش کی مگر سقوط کشمیر کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت کرنا حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے۔ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی غیر ملک میں قید کو برداشت کرنے والی حکومت سے کرتار پور جیسے کی بھی منصوبہ کی توقع ممکن ہو سکتی ہے
دیگر مقررین نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کو زندہ درگور کردیا ہے کراچی میں پرائس کنٹرول نام کی کو ئی چیز نہیں ہے ۔آٹا،چینی ،چاول ،دودھ اور سبزیوں پر دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیںسرکاری ادارے مہنگائی کنٹرول کرنے اور عوام کی فلاح وبہبود کی بجائے لوٹ مار میں مصروف ہیں ۔سرکاری ہسپتال نام نہاد طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔میٹروپولیٹن کراچی میں کتے ، سانپ کے کاٹنے اور ڈینگی جیسی جان لیوا بیماری کی ویکسین اور ادویات ناپید ہیںحکومت نے عوام کو پانی بجلی اور روٹی میں الجھا کر کشمیر اور قادیانیوں کو راہ داری کی فراہمی جیسے ایشوز سے توجہ ہٹادی ہے۔
اس موقع پرایچ آر این کے ذمہ داران نے بھی خطاب کیا جبکہ جماعت اسلامی کراچی کے جرنل سیکریٹری عبدالوہاب نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی ۔




































