
حیدرآباد (ویب ڈیسک)کوٹری میں ٹریفک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے4افراد جاں بحق ہوگئے ۔ کوٹری میں گتہ مل چاڑھی پر ایک
ٹرک کی زد میں موٹرسائیکل آگئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل چلانے والا 25سالہ عمران جت اسکی والدہ 55سالہ رضیہ جت، 18سالہ صائمہ جت اور چار سالہ ریحانہ جت جاں بحق ہو گئے۔
بد قسمت خاندان اپنے رہائش گاہ خورشید کالونی کوٹری سے جام شورو ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا ان کی لاشیں گھر پہنچیں تو کرام مچ گیا پولیس نے ٹرک اور اسکے ڈرائیور شیر گل کو حراست میں لے لیا ہے۔














