اسلام آباد میں 8مئی سے مکمل لاک ڈاﺅن کے احکامات جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے کرونا وائرس کی

انتہائی خطرناک صورتحال کے پیش نظر مورخہ 8 مئی 2021 سے لے کر 16 مئی 2021 ینی کے 9 دنوں کے لیے پورے شہر میں مکمل لاک ڈاﺅن کرنے آرڈرز جاری کردیئے گئے۔
آٹھ مئی سے مورخہ 16 مئی کے دوران صرف درج ذیل اشیا ضروریہ سے متعلقہ کاروبار SOP's پر مکمل عمل کی شرط کے ساتھ کھلے جا سکیں گے۔تمام میڈیکل سروسز اور فارمیسیز ، میڈیکل سٹورز ، میڈیکل سہولیات ، ویکسینیشن سنٹرز ، گراوسری اسٹورز ،سبزی اور فروٹ شاپس ،مرغی اور گوشت شاپس ،بیکرز ، پیٹرول پمپ ، ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈز سے کھانا صرف پارسل اور ہوم ڈیلیوری ،یوٹیلیٹی سروسز (واپڈا + سوئی ناردرن گیس آفسز)سی ڈی اے ، سینی ٹیشن عملًا / انوائرمنٹ/پانی / ڈی ایم اے /ایم سی آئی وغیرہ ،انٹرنیٹ اور سیلر موبائل نیٹ ورکس/ ٹیلی کام / کال سینٹرز اور میڈیا کھلے رہیںگے ۔
اس کے علاوہ تمام کاروبار اور ہر قسم کے چاند رات بازار ، مہندی بازار ، چوڑی بازار اور کپڑوں کے سٹالز وغیرہ سب مکمل طور پر بند رہیں گے۔تمام سیاحتی مقامات بشمول اسلام آباد ، تمام پوائنٹس وغیرہ بند رہیں گے۔بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رے گی۔