جمعہ کے اجتماعات میں ” کورونا “ کی وبا سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں

کراچی /لاہور(رنگ نو ڈاٹ کام ) ملک بھر کی مساجد میں کورونا وائرس کی وبا سے

نجات کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔کراچی ،لاہور ،کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک بھر کی مساجد میں پاکستان اور پاکستان سے باہر دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس سے نجات کیلئے نماز جمعہ کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی گئیں اور اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ مغفرت  طلب کی گئی ،ادھر خواتین نے بھی اپنے گھروں میں نماز کے دوران کورونا کی وبا کے خاتمے کیلئے اللہ کے حضور خصوصی دعائیں کیں ،جبکہ کورونا کی وبا کے سبب انتقال کرجانے والوں کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے بھی دعائیں کی گئیں۔