حکومت نے حاملہ خواتین کو کورونا ویکسین لگانے سے روک دیا

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی)حکومت پاکستان نے حاملہ خواتین کو کورونا ویکسین

لگانے سے روک دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں ، جن میں سائینو فارم ، کین سائینو بائیو، سائنو ویک اور اسپوتنک کورونا ویکسین کے حاملہ خواتین کو لگانے سے اجتناب کی ہدات کی گئی ہے ، حکومت کی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ سائنوویک کے حاملہ خواتین پر محدود ٹیسٹ کیے گئے ، اس لیے مذکورہ ویکسین حاملہ خواتین کو لگانے سے اجتناب کیا جائے ، جب کہ سائینو فارم کے حاملہ خواتین پر تجربات ہی نہیں کیے گئے ۔
اس لیے نہیں معلوم کہ یہ کتنی محفوظ ہے کیوں کہ اس کا ڈیٹا ہی موجود نہیں ہے۔گائیڈ لائنز کے مطابق کین سائنو بائیو کے حاملہ اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین پر تجربات نہیں کیے گئے، کین سائنو بائیو کے حاملہ اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین سے متعلق سیفٹی کا ڈیٹا نہیں موجود ہے جب کہ اسپوتنک ویکیسن کے حاملہ خواتین پر بہت ہی محدود ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اس لیے یہ ویکیسن بھی نہ لگوائی جائے۔