کورونا وبا سے مزید 83 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید83 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 61 ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3689 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ء جب کہ مثبت کیسز کی شرح6.03 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 91ہزار 440 ہے، مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ 97ہزار 887ہو گئی۔ 10لاکھ 79 ہزار 867 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید83 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4لاکھ 10ہزار 436،سندھ میں 4لاکھ 42ہزار 401،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 67ہزار 154،اسلام آباد میں ایک لاکھ 2ہزار 94 اور بلوچستان میں 32ہزار 517 کیسز رپورٹ ہوئے۔آزاد کشمیر میں 33ہزار 131 اور گلگت بلتستان میں 10ہزار 127 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔