امریکامیں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 12857 ہو گئی

نیو یارک (ویب ڈیسک) امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 12857 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے

مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 6 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ امریکہ کے شہر نیویارک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 731 ہلاکتیں ہوئی ہیں، جو ایک دن میں ہلاکتوں کی ریکارڈ کی جانے والی سب سے بڑی تعداد ہے۔
اب تک نیو یارک میں 5889 اموات ہوچکی ہیں۔نیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو نے شہریوں سے سماجی دوری برقرار رکھنے کی اپیل اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کا کہا گیا ہے۔ نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے بتایا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز731 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ اب تک یہاں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ نیویارک کورونا وائرس سے امریکہ کا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ ہے۔ نیویارک میں اب تک 38836 افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ یہاں ہلاکتوں کی تعداد 5889 ہوگئی ہے۔ ریاست نیو جرسی میں 1000 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔