
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض،جدہ اور دیگر شہروں میں بھی چوبیس گھنٹے کے کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعوی وزارت داخلہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی تدابیر کا دائرہ اور معیار بلند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ صحت حکام کی سفارش پر نو شہروں میں کرفیو چوبیس گھنٹے کا کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے ریاض، دمام، تبوک،ظہران اورہفوف میں کرفیو کے علاوہ جدہ طائف القطیف اور الخبر کمشنریوں میں بھی کرفیو کا دورانیہ بڑھا کر 24 گھنٹے کردیا ہے۔ ان اوقات کے دوران گاڑیوں کو محلے کے اندر نقل و حرکت کی اجازت ہوگی تاہم گاڑی میں صرف ایک ہی شخص کی پابندی کی جائے گی۔ علاوہ ازیں گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ صرف ایک شخص ہی بیٹھ سکے گا۔














