نئی دہلی: ہوٹل میں آتشزد گی ،17افراد جھلس کرہلاک

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 17 افراد جھلس کر ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے کیرول باغ علاقے میں واقع آرپیت پیلس نامی ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، آتشزدگی کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ کی 22 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر 4 گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا جب کہ ریسکیو ٹیموں نے تقریباً 50 کے قریب افراد کو ہوٹل سے باہر نکالا، زخمیوں کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، 4 کی حالت نازک ہے۔