ہلٹن گروپ سعودی عرب میں35نئے لگژری ہوٹل بنائے گا

ریاض( رنگ نو ڈاٹ کام) دنیا بھر میں پرتعیشں ہوٹلوں کا کاروبارکرنے والے ’ہلٹن ہوٹل اینڈ ریزورٹس گروپ‘ نے آئندہ چند سالوں میں سعودی عرب میں مزید نئے ہوٹل کھولنے کا اعلان کردیا۔

اس گروپ کے دنیا کے 6 بر اعظم کے متعدد ممالک میں 550 سے زائد ہوٹلز موجود ہیں۔یہ گروپ دنیا کے 109 ممالک میں 5 ہزار 500 سے زائد مقامات پر لوگوں کو رہائش، تفریح، سیاحت، کھانے اور پینے سمیت زندگی کے پر لطف لمحات گزارنے کے لیے سہولیات فراہم کرتا ہے۔

اگرچہ اس گروپ کا پاکستان میں کوئی ہوٹل موجود نہیں، تاہم اس کے جنوبی ایشیا سمیت پورے ایشیا میں پرتعیش ہوٹلز موجود ہیں۔ہلٹن گروپ کے سعودی عرب میں اس وقت بھی کم سے کم 5 ہوٹل اور ریزورٹس خدمات سر انجام دے رہے ہیں، تاہم گروپ کے صدر کارلوس کشنیئر نے اعلان کیا ہے کہ ان کا گروپ مزید 35 ہوٹلز وہاں کھولے گا۔

پہلے مرحلے میں سعودی عرب کےپانچ  مختلف شہروں اور مقامات پر 11 ہوٹل کھولے جائیں گے جب کہ دوسرے اور تیسرے مرحلے تک ہوٹلز کی تعداد بڑھا کر 35 تک کردی جائے گیجس کے بعد ان کے ہوٹلوں کی تعداد 40 سے بڑھ جائے گی۔

گروپ کی جانب سے نئے ہوٹلز میں مجموعی طور پر 10 ہزار کمرے بنائے جائیں گے، جب کہ ریسٹورنٹس سمیت دیگر تفریحی مقاصد کے ریزورٹس بھی تعمیر کیے جائیں گے۔