
ریاض (رنگ نو ڈاٹ کام) سعودی عرب نے اپنا سولہواں سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔سعودی مصنوعی سیارے کے آخری پرزے میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دستخط ثبت ہیں۔
کنگ عبد العزیز سٹی برائے سائنس وٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب سعودی عرب کا پہلا مواصلاتی مصنوعی سیارہSGS-1 خلا میں کامیابی کے ساتھ بھیجا گیا جوکہ مجموعی طور پر سولہواں سعودی سیٹلائٹ ہے ۔ اسے جوایانا ایئر بیس فرنچ گیانا سے خلا میں چھوڑا گیا۔یاد رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ امریکا کے دوران سعودی مصنوعی سیارے کے آخری پرزے پر دستخط ثبت کرتے ہوئے لکھا تھا”بادلوں سے اونچی اڑان“۔سعودی مصنوعی سیارہ آئندہ 20سال تک کام کرے گا۔ اس سے کمیونیکشن میں بڑی تبدیلی واقع ہوگی۔














