رملہ (ویب ڈیسک )فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں 25 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق اسیران میں شہید فلسطینی کی والدہ بھی شامل ہے۔انہیں رملہ کے نواحی علاقے کوبر سے حراست میں لیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں یعبد قصبے میں چھاپے کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔