
کراچی( رنگِ نو ڈاٹ)دبئی میں کاروبار کرنے والوں کو پی ٹی آئی حکومت نے خوشی کی خبرسنادی
۔سمندرپارپاکستانیوں کے امور پر وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ حکومت نے پاکستانی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے دبئی کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ دبئی میں موجود اور نئے پاکستانی سرمایہ کار جنہوں نے کسی بھی وجہ سے اپنا کاروبار بند کردیا تھا یا وہ نیا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں، ان کے لئے دبئی میں ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔
معاہدے کے تحت کمپنی پاکستانی سرمایہ کاروں کو 3 ماہ کے لئے دفتر کی مفت سہولت فراہم کرے گی، دبئی میں کاروبار شروع کرنے کے لئے سرمایہ کاروں کو کسی قسم کی رجسٹریشن فیس بھی ادا نہیں کرنا پڑے گی۔




































