
سرینگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 30 برسوں کے دوران اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری
کارروائیوں میں 894بچوں کو شہید کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج بچوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے یکم جنوری 1989ء سے اب تک 95469 شہریوں کو شہید کیا ہے جن میں 894 بچے شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ان شہریوں کے قتل سے ایک لاکھ 7 ہزار 780 بچے یتیم ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارتی فوجیوں نے پیلٹ گن کی فائرنگ سے سکول جانے والے بچوں اوربچیوں سمیت ہزاروں افراد کو زخمی بھی کیا ہے، پیلٹ فائرنگ سے 19ماہ کی حبہ جان، 17سالہ الفت حمید، 10سالہ آصف احمد شیخ، 17سالہ بلال احمد بٹ، 16سالہ انشاء مشتاق اورعاقب ظہور،19سالہ طارق احمد گوجری اورفیضان اشرف تانترے سمیت سینکڑوں افراد اپنی آنکھوں کی بینائی سے مکمل طورپر محروم ہوچکے ہیں۔














