
سرینگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ، 2 نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر
پوسٹس جاری کرنے کے معاملے پر گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس اہلکاروں نے راجوڑی میں دو نوجوانوں عتیق چوہدری اور فاروق چوہدری کو فیس بک پوسٹس جاری کرنے پر گرفتار کر لیا ۔
سینئر سپرنٹنڈنٹپولیس یوگال منہاس نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے دونوں نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے














