بھارت کےسابق وزیرخزانہ پی چدم برم کو گرفتارکرلیا گیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارت کےسابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے رہنما پی چدم برم کو گرفتارکرلیا گیا۔بھارتی میڈیا

کے مطابق سی بی آئی کی ٹیم نے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ پی چدم برم پر بد عنوانی کا الزام ہے۔پی چدم برم اور سی بی آئی ٹیم کے درمیان 27گھنٹے تک آنکھ مچولی جاری رہی۔

بھارتی سپریم کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر سابق وزیر خزانہ غائب رہے۔ رات کو جب گھر پہنچےتو سی بی آئی ٹیم نے پیچھا کیا توگارڈز نے دروازے بند کردئیے۔

سی بی آئی ٹیم دیواریں پھلانگ کر گھر کےاندر داخل ہوگئی اور انہیں گرفتار کرکے پوچھ گچھ کیلئے سی بی آئی ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیا۔