بھارتی پائلٹ کی واپسی کا پاکستانی عمل قابل تعریف ہے،ترک صدر

اسنبول (ویب ڈیسک،فوٹو:فائل )ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے

کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی واپسی کے پاکستان کے عمل کی جنتی تعریف کی جائے کم ہے ۔

ترک میڈیار پورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان نے کہا کہ کشیدگی میں کمی پاکستان اور بھارت کے اپنے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان نے شایان شان عمل کیا جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی سے پاک بھارت کشیدگی پر بات ہوئی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ پاک بھارت تناؤ کے ماحول میں کمی کےلئے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کو تیار ہیں۔