مغربی رہنما نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے بہادری،خلوص، محبت سیکھیں،ترک صدر

انقرہ(رنگ نوڈاٹ کام) ترکی کےاولوالعزم رہنما رجب طیب ایردوان نے کرائسٹ چرچ کی دومساجد میں آسٹریلین نژاد سفید فام نسل پرست کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل

عام کے واقعے کے بعد مسلم کمیونٹی کے ساتھ خلوص ومحبت کا بے مثال اظہار کرنے پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کو سراہا ہے۔

صدر ایردوان نے دہشت گردی کے اس ہولناک واقعے کی کھل کر مذمت نہ کرنے والے یورپی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سےقیادت،بہادری اور خلوص کا سبق سیکھیں۔ مغربی رہنماؤں کو نیوزی لینڈ کی خاتون وزیر اعظم کی جرات، قیادت اور خلوص سے سبق سیکھنے اور اپنے ممالک میں مقیم مسلمانوں سے بغل گیر ہونے کی ضرورت ہے۔

ایک امریکی اخبار میں لکھے گئے مضمون میں  صدرایردوان  نے کہاکہ میں ہمیشہ یہ کہتارہا ہوں کہ دہشت گردی کا کسی بھی مذہب، زبان اور نسل سے کوئی تعلق نہیں۔ترک صدر نے کہاکہ  کرائسٹ چرچ کے قتل عام کے ذمہ دار نے عالمی تاریخ کو مسخ اور عیسائی عقائد میں تحریف کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے مغربی دنیا پر زور دیا کہ اسلام فوبیا اور نسل پرستانہ نظریات کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔