
بیجنگ( ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ چین امریکا تجارتی تنازع عالمی معیشت کے لیے خطر ہ ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان گیری رائس نے کہا کہ دونوں بڑی معاشی قوتوں کے درمیان تنازع بڑے معاشی اثرات رونما کرے گا ۔لہٰذا اس مسئلہ کا جلد حل نکالنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس تجارتی تنازع میں ہرکسی کی ہارہوگی ۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان رواں ہفتے مذاکرات اس وقت تعطل کا شکار ہونے سے بچے تھے جب ٹرمپ نے مزید ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔














