
دبئی (خبرایجنسی ) سیاحوں نے دبئی کی رونقیں بڑھاکرریکارڈ قائم کردیا ہے، 2018 میں صرف ایک سال کے دوران ڈیڑھ کروڑ سے زائد
سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا۔
عرب اخبار کی رپورٹ کے مطابق مصروف ترین ائیرپورٹس پربھی دبئی ائیرپورٹ سب پر بازی لے گیا،نوکروڑ مسافروں نے اپنی منزلوں پر پہنچنے کے لیے دبئی ایئرپورٹ کو منتخب کیا۔
رپورٹ کے مطابق دبئی کی فضائی کمپنی نےاوسطاً ایک ہفتے میں37 ہزارْاڑانیں بھریں۔تقریباً 6 کروڑ مسافروں کو اْن کی منزل پر پہنچایا۔
اماراتی ایئرلائن کا فلیٹ 274طیاروں پرمشتمل ہے، جس نے 157 شہروں کے لیے سال میں ایک لاکھ 92 ہزار پروازوں کےذریعےمسافروں کو اْن کی منزلوں تک پہنچایا۔




































