
واشنگٹن (خبرایجنسی )دنیا کے با اثر ترین ممالک کی فہرست جاری کردی گئی ۔جس کے مطابق امریکا پہلے، چین دوسرے،سعودی عرب 12 ویں
بھارت 15 ویں،ایران 32 ویں اور پاکستان 44 ویں نمبرپر ہے۔
یو ایس نیوز اوربی اے وی گروپ کے اشتراک سے سروے کیا گیا جس میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے وارٹن سکول اور وی ایم ایل وائے اینڈ آر کمپنی نے بھی شرکت کی۔ سروے میں 20 ہزار افراد سےآرا لی گئیں اورجائزہ لیا گیا کہ کون سا ملک سب سے زیادہ خبروں میں رہتا ہےاورپالیسی میکنگ ساتھ دنیا کی معیشت کا رخ متعین کرتا ہے۔
مختلف ملکوں کے فوجی بجٹ کو بھی مد نظر رکھا گیا اور یہ بھی دیکھا گیا کہ مختلف ملکوں نے کس حد تک اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا۔
فہرست میں روس تیسرے، برطانیہ چوتھے، جرمنی پانچویں، فرانس چھٹے، جاپان 7ویں ، اسرائیل 8ویں ، اٹلی 9ویں اور کینیڈا 10ویں نمبر پر ہیں۔














