
واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکامیں 40سالہ شخص نے فحش مواد ضائع کرنے پر والدین کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔
برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق امریکی شخص نےمقدمہ دائر کراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جب ان کے والدین کے درمیان طلاق ہوئی تو وہ بھی انڈیانا منتقل ہوئے،نئے گھر میں اس کے والدین نے سامان بھیجا،جس میں انہیں فحش مواد کے12 کارٹن کم ملے۔
اخبارکے مطابق مقدمے کے اندراج کے بعد امریکی شخص کے والدین نے اعتراف کرلیا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا فحش مواد پر مشتمل مواد ضائع کیا ہے۔امریکی شخص نےمقدمہ درج کراتے ہوئےوالدین پرایک کروڑ20لاکھ روپےکا دعویٰ دائر کیا ہے۔




































